ابو ظبی کے ولی عہد کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

ابو ظبی کے ولی عہد کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکارے دورے پر پاکستان پہنچے جہاں نور خان ائیربیس پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے معزز مہمان کا پرتباک استقبال کیا۔
ابو ظبی کے ولی کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی دورے پر آیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان بینکنگ کے شعبے میں تعاون کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کان کنی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی ہوا۔
دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے شعبے میں دو مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
تقریب میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دستاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔
شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا اور نشان پاکستان سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









