صدر مملکت نے تنخواہ دار طبقے کو بڑی مراعات ملنے کی نوید سنادی

صدر آصف علی زرداری نے جلد تنخواہ دار طبقے کو بڑی مراعات ملنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو تنخواہ دار اور محدود آمدنی والے گروپوں کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔
نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں حکومت کی جانب سے اہم اعلانات کریں گے۔
مزید پڑھیں: وقت آنے پر زرداری، نواز شریف اور عمران ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں;
نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر حکومت تنخواہ دار اور محدود آمدنی والے گروپوں کیلئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جس کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کی جائے گی جس میں تمام مراعات کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
ایک مقامی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس خطاب کیلئے صدر کی تقریر کا متن تیار کرنے کا کام باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور صدر آصف علی زرداری نے اپنا خطاب مختصر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ صدر آصف علی زرداری کے نئے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر 10 مارچ کو دونوں پارلیمانی ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا حصہ ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








