آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ سال مکمل؛ آزاد کشمیر کے شہریوں کے تاثرات

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ سال مکمل؛ آزاد کشمیر کے شہریوں کے تاثرات
بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت کو 6 سال ہو چکے ہیں مگر پاکستانی عوام کے ذہنوں میں آج بھی پاک فضائیہ کا کارنامہ محفوظ ہے۔
27 فروری 2019 کا سورج پاکستان کے لیے فتح کی نوید لے کر طلوع ہوا، اس روز بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا، جس کا پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے موثر جواب دیا۔
اس حوالے سے آزاد کشمیر کے شہری نے کہا کہ 27 فروری کو جو واقعہ رونما ہوا وہ پاکستان کی بہت بڑی جیت تھی، پاکستانی افواج نے یہ دنیا کو پیغام دیا تھا کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہادر اور مضبوط افواج ہیں، پاکستانی افواج اپنے وطن کے ایک ایک چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہم اپنے پاک افواج کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے، اگر کبھی دوبارہ بھارت نے ایسی حرکت کی تو ہم ان کو منہ توڑ جواب دیں گے، 27 فروری کے واقعے کے بعد دوبارہ بھارت پاکستان کے خلاف ایسا کوئی اقدام اٹھانے کی جرآت تک نہیں کرے گا۔
آزاد کشمیر کے ایک شہری نے آنکھوں دیکھا حال سناتے ہوئے کہا کہ 27 فروری 2019 کی صبح کو میں یہاں موجود تھا کہ ایک طیارہ زمین بوس ہوا، پائلٹ بھی زمین پر گرا تو ہم اس جانب چلے گئے، جب ہم پائلٹ کی جانب بڑھے تو اس نے بھاگنا شروع کیا بالکل قریب جا کر ہم نے دیکھا تو اس کا badge بھارت کا تھا، ہم نے اس کو پکڑا اور اسی دوران پاک آرمی کے جوان آگئے انہوں نے پائلٹ کو گرفتار کر لیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ بھارت کا طیارہ گر کر تباہ ہوا، ہمیں اپنے فوج پر بہت فخر ہے، وہ بارڈر پر ڈیوٹی دیتے ہیں تو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ہماری فوج جنگ سے پیچھے نہیں ہٹے گی، ہم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور خون کے آخری قطرے تک پاک فوج کا ساتھ دیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








