دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ ازبکستان کا اعلامیہ جاری کردیا

دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ ازبکستان کا اعلامیہ جاری کردیا
دفتر خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دورہ ازبکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر شوکت مرزا یوف کی دعوت پر ازبکستان کا 2 روزہ دورہ کیا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے قیادت کا تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں ممالک نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بھی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ تجارتی راہداریوں کے ذریعے علاقائی رابطوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے تاشقند میں پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








