جی ٹی وی نیوز کا عرفان رمضان ٹرانسمیشن کا اہتمام

جی ٹی وی نیوز کا عرفان رمضان ٹرانسمیشن کا اہتمام
رحمتوں اور برکتوں کا بادل بن کر ماہ رمضان پھر سے ہمارے پاس آرہا ہے، جی ٹی وی نیوز اپنے ناظرین کے لیے اس سال بھی عرفان رمضان کے عنوان سے خصوصی ٹرانسمیشن لارہا ہے جس کے میزبان ولید شیخ ہوں گے۔
ماہ رمضان میں ملک بھر سے جید علمائے کرام ہماری سحری اور افطار ٹرانسمیشن میں آپ کے ساتھ ہوں گے، ان علمائے کرام میں مولانا قاری خلیل الرحمان، مفتی حنیف قریشی، علامہ محمد امین قریشی، مولانا فضل الرحمان، مفتی ابوبکر، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، علامہ عباس وزیری اور علامہ شبیر میثمی شامل ہیں۔
رمضان کریم گناہوں سے پاک ہونے اور اپنے رب سے رشتہ جوڑنے کے لیے ایک مہینہ ہے، با برکت مہینہ اپنی برکتوں اور نور افشانی سے قلوب کو منور کرنے کا وقت ہے۔
جی ٹی وی عرفان رمضان ٹرانسمیشن کی شب قدر میں خصوصی ٹرانسمیشن ہوگی اور اس دوران لائیو کال کے ذریعے آپ اپنے پسندیدہ علما سے سوال بھی کرسکیں گے۔
ماہ رمضان کی خصوصی شبوں کے حوالے سے علمائے کرام خصوصی بیانات دیں گے فتح مکہ، وفات بی بی خدیجہ الکبریٰ، شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب پر خصوصی نشریات ہوں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











