شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہورہا ہے، شرجیل میمن

شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہورہا ہے، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہورہا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن پاکستان نے اسٹاک ایکسچینج میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں کمی سےسرمایہ کاروں کو فائدہ ہورہا ہے، ایک سال میں اسٹاک ایکسچینج کی 86 فیصد گروتھ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کو تسلیم کیا گیا، وزیراعظم نے بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کو تسلیم کیا، چاہتے ہیں حکومت اور سرمایہ کار ملکر کام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات بہترہیں، پاکستان میں سیاسی لحاظ سےبھی بہتری آرہی ہے، پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ای کامرس کی بہت ضرورت ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواتین کیلئے مفت پنک اسکوٹر لارہے ہیں، چاہتے ہیں مردوں کی طرح خواتین بھی فیلڈ میں کام کریں۔
سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ صدر مملک کی چین میں بہت اچھی میٹنگز ہوئی ہیں، پانی کے منصوبے پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے، کراچی کے انفرااسٹرکچر پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











