بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا

28 فروری, 2025 17:08

پاکستان بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔

 جی ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین نے شرکت کی، موسمیات، سپارکو اور دوسرے ادروں کے نمائندے موجود رہے۔

دریں اثنا کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے تاہم چاند نظر آنے کی شہادت کہیں سے بھی موصول نہیں ہوئی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے اختتام پر تمام شرکا کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہات نہیں ملی چنانچہ اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ پہلا روزہ دو مارچ بروز اتوار کو رکھا جائے گا۔

پنجاب:

لاہور میں صوبائی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈی جی مذہبی امور خالد محمود کی صدارت ہوا۔ محکمہ اوقاف اور رویت ہلال کمیٹی کے اراکین چاند دیکھنے کے لیے موجود تھے تاہم لاہور سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق، آسمان پر بادلوں کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

بلوچستان:

رقبے کے لحاظ سے  پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت میں بھی زونل کمیٹی کا اجلاس بھی اختتام پذیر ہوگیا، کوئٹہ سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

خیبر پختونخوا:

پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے روہت ہلال کمیٹی کی مرکزی قیادت مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں موجود رہی، اس موقع پر محکمہ موسمیات اور سپارکو کی ٹیمیں بھی موجود تھیں تاہم چاند سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

سندھ:

کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس علامہ حافظ محمد سلفی کی صدارت جاری رہا۔ تاہم شہر قائد سے بھی چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت نہیں ملی۔

یکم مارچ کو پہلا روزہ رکھنے والے ممالک:

آسٹریلیا، روس، اور نیوزی لینڈ میں پہلا روزہ یکم مارچ (ہفتہ) کو ہوگا۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے رمضان المبارک کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

2 مارچ کو پہلا روزہ رکھنے والے ممالک:

ملائیشیا، برونائی دارالسلام، اور انڈونیشیا میں یکم رمضان 2 مارچ (اتوار) کو ہوگا۔

سعودی عرب:

سعودی عرب میں آج 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا۔ دارالحکومت ریاض سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ سعودی محکمہ فلکیات کے مطابق، چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، اور اگر چاند نظر آ جاتا ہے تو پہلا روزہ یکم مارچ (ہفتہ) کو ہوگا۔

متحدہ عرب امارات:

متحدہ عرب امارات رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کرے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق، یو اے ای ڈرونز کے ذریعے چاند دیکھنے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا۔ ڈرونز مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں یکم رمضان کے آغاز کا سرکاری اعلان آج ہی کیا جائے گا۔

اب پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کا انتظار ہے۔ اگر چاند نظر آ جاتا ہے تو پہلا روزہ یکم مارچ (ہفتہ) کو ہوگا، ورنہ یکم رمضان 2 مارچ (اتوار) کو ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان آج شام تک متوقع ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔