بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

دفاعی برآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی سیمینار کا انعقاد

28 فروری, 2025 11:15

دفاعی برآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

وزارت دفاعی پیداوار کے زیر اہتمام ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں دفاعی برآمدات کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں دفاعی صنعت کے شراکت داروں، برآمد کنندگان، پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں، اور ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔ سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر سیمینار کے مہمانِ خصوصی تھے۔

سیمینار کے دوران ڈائریکٹر جنرل آف مینجمنٹ پروڈکشن اینڈ ریسرچ (ڈی جی ایم پی) ریئر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے پاکستانی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں اور عالمی مارکیٹ میں اس کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

پبلک و پرائیویٹ سیکٹر اور ماہرینِ تعلیم کے منتخب نمائندوں نے کلیدی خطابات کیے، شرکاء نے دفاعی برآمدات کے چیلنجز اجاگر کیے، پالیسی اقدامات اور سہولتوں پر تجاویز پیش کیں۔

 

 

سیکرٹری دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاکستانی دفاعی صنعت کا قیام خود انحصاری کے حصول کے مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا، دفاعی صنعت قومی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، خود انحصاری سے زرمبادلہ بھی حاصل ہو رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) چراغ حیدر نے کہا کہ پاکستانی دفاعی صنعت مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان نہ صرف اہم دفاعی ضروریات میں خودکفیل ہو چکا ہے بلکہ بیرونی خریداروں کی ضروریات بھی پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیکرٹری دفاعی پیداوار نے کہا کہ وزارت دفاعی پیداوار دفاعی صنعت کو خود انحصار اور خود کفیل بنانے کے لیے کوشاں ہے، دفاعی برآمدات میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، درآمدات میں کمی آئے گی، زرمبادلہ حاصل ہوگا، حکومت پبلک اور پرائیویٹ دفاعی صنعتی شعبے کی مکمل معاونت کرے گی۔

سیمینار کے شرکاء نے حکومتی کاوشوں کو سراہا، دفاعی صنعت کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ماہرین نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے دفاعی صنعت اپنے اہداف حاصل کر سکتی ہے، پاکستان کی دفاعی صنعت عالمی مارکیٹ میں مزید مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر نے کہا کہ وزارت دفاعی پیداوار دفاعی صنعت کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔