بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

28 فروری, 2025 09:25

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبرپختونخوا اور وسطی، جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور مزید بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات اور چکوال میں بارش ہوسکتی ہے۔

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ اور قصور میں بارشوں کی توقع ہے جبکہ بہاولنگر، بہاولپور، شیخوپورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

دیر، چترال، کوہستان، سوات اور شانگلہ میں بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد اور صوابی میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔