بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بتادیا

28 فروری, 2025 09:21

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق جمعتہ المبارک 28 فروری کی شام ہلال کی رویت ممکن نہیں، جمعہ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 14 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ رویت ہلال کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے جو کہ5 ڈگری ہوگا، غروب آفتاب اورغروب قمر کے درمیان فرق کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، کوئٹہ اور جیوانی میں فرق 30 منٹ جبکہ دیگر تمام علاقوں میں 29 منٹ ہوگا، چاند کی رویت کھلی آنکھ سے تو دور کی بات ہے ٹیلی اسکوپ سے بھی ممکن نہیں۔

دوسری جانب ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں جبکہ سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں 29 روزے ہوں گے اور عید 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔