ای پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
ای پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔ جرمنی سے درآمد کیے گئے 6 جدید ڈیسک ٹاپ پرنٹرز آنے سے پاسپورٹ جاری کرنے کے عمل میں تیزی متوقع ہے۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے جرمنی کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے پرنٹرز کی فیکٹری کا معائنہ بھی کیا اور تکنیکی ماہرین سے ملاقات کی۔
مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق یہ نئے پرنٹرز انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک ای پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "نئے پرنٹرز کی آمد سے ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے شہریوں کو پاسپورٹ جلد از جلد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔”
ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ "یہ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز جب مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے، تو پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل مزید تیز اور موثر ہو جائے گا۔”
یہ اقدام شہریوں کو پاسپورٹ کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ نئے پرنٹرز کے آنے سے پاسپورٹ جاری کرنے میں تاخیر کے مسائل میں کمی متوقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









