شطرنج کی بساط پر صوبے کے سربراہ کو شکست ہو گئی

کراچی میں قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بساط میں ہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے انڈر 18 کی قومی جونیئر شطرنج چیمپین مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دی تھی جس کے بعد اآج ہونے والے شطرنج کی بساط میں وزیر اعلیٰ سندھ کو سرکاری اسکول کی طالبہ سے شکست ہوئی۔
مہک مقبول مشہور پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطبہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں اور انھوں نے کچھ ہی عرصے قبل انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
طلبہ کی جیت پر شہزاد رائے کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ نے مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دے کر ایک مثبت پیغام دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شطرنج کے بہت اچھے کھلاڑی ہیں مگر مہک نے پندرہ چالوں میں ہی وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار کردیا۔
شہزاد رائے کاکہنا تھا طلبہ کھیل کے دوران بہت پراعتماد تھی مقابلہ کچھ دیر ہی چلا تھا اور وزیراعلیٰ سندھ نے بھی اچھا مقابلہ کیا۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو پندرہ چالوں میں ہی چیک میٹ کرکے بازی جیت لی
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











