رمضان کیلئے مرغی، پھل، سبزی، سموسے، پکوڑے کے نئے نرخ جاری

رمضان کیلئے مرغی، پھل، سبزی، سموسے، پکوڑے کے نئے نرخ جاری
کمشنر کراچی نے شہر قائد میں پھل، سبزیوں، مرغی، انڈے، کھجور سمیت تمام خوردنی اشیا کے نئے نرخ جاری کردیے ہیں۔
کمشنر آفس نے کسی بھی شکایت کی صورت میں شہریوں کو کمپلین نمبرز بھی دیئے ہیں، شہری 1299 یا واٹس ایپ نمبر 03160111712پر ناجائز منافع خوروں کیخلاف بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
کراچی کے شہریوں کیلئے اشیاء کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
برائلر مرغی (زندہ) فارم گیٹ : 400روپے فی کلو جبکہ برائلر مرغی (زندہ) تھوک : 412 روپے فی کلو دستیاب ہو گا۔ برائلر مرغی کا گوشت (بغیر کلیجی پوٹا): 650 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔
مزید پڑھیں:رمضان المبارک 2025: کراچی میں سحر و افطار کے اوقات کار
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
انڈہ فارمی کم از کم 58 گرام فی درجن: 250 روپے میں دستیاب ہو گا، انڈہ فارمی کم از کم وزن 58 گرام تھوک بھاؤ: 256 روپے فی درجن دستیاب ہوگا۔ انڈہ فارمی کم از کم وزن 58گرام، پرچون بھاؤ: 264 روپے فی درجن میں دستیاب ہو گا۔

کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان میں آلو سموسہ، 60 گرام،: درجہ اوّل: فی سموسہ 35 روپے میں دستیاب ہو گا جبکہ درجہ دوم کا 60 گرام پر مبنی آلو کا سموسہ 30روپے میں دستیاب ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمہ سموسہ، 35گرام،: درجہ اوّل: فی سموسہ 35روپے شہریوں کیلئے دستیاب ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قیمہ سموسہ ، 35گرام،: درجہ دوم : فی سموسہ 30روپے میں دستیاب ہو گا، علاوہ ازیں دمکس پکوڑہ درجہ اوّل: 600 روپے فی کلو جبکہ مکس پکوڑہ درجہ دوم: 500روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









