بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنا نہیں چاہتا، شیر افضل مروت

01 مارچ, 2025 07:41

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنا نہیں چاہتا۔

 رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے جی ٹی وی کے پروگرام ریڈ زون میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بضد ہوں بانی پی ٹی آئی مجھے سنیں، پی ٹی آئی سے نکالنے کا کوئی جواز نہیں تھا ڈسپلن صرف بہانہ تھا۔

  انہوں نے کہا کہ کبھی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو سب واضح ہوجائے گا، میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنا نہیں چاہتا، 9 مئی کے بعد ہم نے ملک بھر میں مظاہرے کیے ہیں، میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں مظاہرے کرتا رہا ہوں۔

   شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کچھ لوگ بلیک میل اور کچھ پیسوں کی وجہ سے بھاگے ہیں، نہیں کہا جاسکتا کہ پارٹی کے ممبران مضبوط ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔