بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

رمضان کے آغاز سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی گئی

01 مارچ, 2025 14:10

رمضان کے آغاز سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمے کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ دیر، چترال، سوات اور ان کے اطراف میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، جبکہ سندھ میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمے کے مطابق 28 فروری سے 4 مارچ تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور ان کے گردونواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، واسا، ریسکیو، محکمہ آبپاشی، لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 مارچ کو داخل ہونے کا امکان ہے، جو 3 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے کے باعث نوشکی، چاغی، کوئٹہ، پشین، مستونگ، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل، ہرنائی، ژوب، شیرانی، قلات، سوراب، خضدار، خاران اور ملحقہ علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔