بوٹ بیسن واقعے کا ملزم شاہ زین مری بھی منشیات کی خریداری میں ملوث

بوٹ بیسن واقعے کا ملزم شاہ زین مری بھی منشیات کی خریداری میں ملوث
بوٹ بیسن واقعے کا مرکزی ملزم شاہ زین مری بھی منشیات کی خریداری میں ملوث نکلا۔
سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات کی لین دین میں شاہ زین مری کا نام بھی آگیا، گرفتار ملزم ساحر حسن کی تفتیش میں شاہ زین مری کا نام سامنے آیا ہے۔
گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر شہری پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، گارڈز کے ہمراہ شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کی شناخت بلوچستان کے رہائشی شاہ زین ماری کے نام سے ہوئی ہے۔
فوٹیج میں شاہ زین مری کو اپنے سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ شہری پر تشدد کرتے دیکھا گیا تھا، گاڑی میں سوار مسلح افراد نے پہلے ریورس کرکے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری پھر چھ سے سات مسلح افراد نے دو لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
واقعے کے بعد متاثرہ شخص نے بوٹ بیسن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کروایا جس کے بعد ساؤتھ زون پولیس نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش میں ڈیفنس کے علاقے میں رات بھر چھاپے مارے۔
پولیس کے مطابق اس واقعے میں بلوچستان کا شہری شاہ زین مری تشدد میں ملوث ہے، شاہ زین مری کے چار سیکیورٹی گارڈز کو کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا گیا اور ان سے چار کلاشنکوف برآمد کرلی گئیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم شاہ زین مری شہری پر تشدد کے بعد بلوچستان فرار ہو گیا، شاہ زین مری کی گرفتاری کیلئے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









