اسلام آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

اسلام آبا، کراچی سمیت دیگر شہروں میں رمضان کا چاند نظر آگیا (فوٹو: فائل)
دارالحکومت اسلام آباد، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔
جی ٹی وی کے مطابق ماہ شعبان کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد غروب آفتاب کے وقت ننگی آنکھوں سے ہزاروں افراد چاند دیکھا اور تصاویر شیئر کیں۔
رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد پاکستان میں عشا کے بعد مساجد میں نماز تراویح کے اجتماعات ہوں گے جبکہ فرزندان اسلام پہلی سحری کی تیاری بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
پاکستان بھر میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا اور شہری ماہ صیام کی سعادتیں، برکتیں حاصل کرنے کی کوششیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: کل پہلا روزہ کب اور کہاں ہوگا؟
واضح رہے کہ سعودی عرب، عرب امارات، امریکا اور جرمنی سمیت متعدد ممالک میں کل رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد وہاں پر آج پہلا روزہ رکھا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











