ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

آرمی چیف کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ سے ملاقات

02 مارچ, 2025 11:39

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپورکی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ سے ملاقات کی اور فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سخت تربیت ایک فوجی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ سخت ٹریننگ سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید جنگی حربوں کے چینلنجز سے نمٹنے کےلیے یہ سخت ٹریننگ جاری رہنی چاہیے۔ جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کی غیرمتزلزل لگن، بلند حوصلے اور حربی تیاریوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے بہاولپورکی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ سے ملاقات کی اور قوم کے نوجوانوں کی تربیت کے لیے فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا تھاکہ آرمی چیف نے طلبہ کو لگن کے ساتھ شاندار تعلیم سے خود کو لیس کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینووسٹا چولستان کا افتتاح کیا۔ انہوں نے انٹیگریٹڈ سیمولیٹرز ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔