مسجد میں تراویح پڑھانے پر دو گروپوں میں جھڑپ

مسجد میں تراویح پڑھانے پر دو گروپوں میں جھڑپ
کراچی: زینب مارکیٹ مسجد میں تراویح پڑھانے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد ایک گروپ تھانے پر حملہ آور ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زینب مارکیٹ مسجد میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا نماز تراویح پڑھانے کے معاملے پر ہوا جس کے بعد ایک گروپ کی جانب سے پریڈی تھانے پرحملے کی کوشش بھی کی گئی۔
مزید پڑھیں:وفاقی حکومت کی سحر، افطار و تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
پولیس کا بتانا ہے کہ تھانے پر حملے کے دوران مظاہرین نے زیر حراست کچھ افراد کو چھڑانے کی کوشش کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراو بھی کیا گیا اور گاڑیوں کےشیشے توڑنے کی کوشش بھی کی گئی۔
پولیس حکام کے بعد شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











