ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

03 مارچ, 2025 10:45

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

یورپی یونین نے یورپی منڈیوں میں تربیت یافتہ اور ہنر مند مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستانی مزدوروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، تاکہ وہ یورپی ممالک کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

اس حوالے سے یورپی یونین کے سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ یورپی منڈیوں میں ہنر مند کارکنوں کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے، جسے پاکستانی مزدوروں کی تربیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

 پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ فلپ اولیور گراس نے بتایا کہ یورپی یونین پاکستانی مزدوروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہنر کی ترقی کا یہ پروگرام متعارف کروا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہنر مند افراد کسی دوسرے ملک میں کام کرنے جاتے ہیں، تو اس سے نہ صرف تارکین وطن بلکہ میزبان ممالک کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ یورپ کو مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے، لیکن بہت سے پاکستانی تارکین وطن مطلوبہ مہارت کی سطح پر پورا نہیں اترتے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔