جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

گورنر سندھ کو جان سے مارنے کی دھمکی، ای میل کرنے والے نے نام بتا دیا

03 مارچ, 2025 12:26

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو بھیجی گئی دھمکی آمیز ای میل کے متن میں گورنر سندھ اور انکے اہلخانہ کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

برطانیہ اور ترکیہ کے دوروں سے وطن واپسی پر گورنر ہاؤس کراچی میں کی گئی پریس کانفرنس میں کامران ٹیسوری نے بتایا کہ انہیں دھمکی بھری ای میل آئی۔

مزید پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں با اثر افراد کا ہاتھ ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ نے انکشاف کیا کہ ای میل کا عنوان جئے مہاجر رکھا گیا ہے اور ای میل بھیجنے والے شخص نے دھمکی کے اختتام پر اپنے نام کی جگہ بھی جئے مہاجر ہی ٹائپ کیا ہے۔

گورنر سندھ کو رومن اردو میں لکی گئی ایم میل میں مخاطب کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کامران ٹیسوری مہاجر قوم کا قائد بننا چاہتے ہیں تاہم وہ جان لیں کہ یہ گورنری کچھ دن کی بات ہے۔ ساتھ ہی ای میل میں یہ بھی کہا گیا کہ مہاجر قوم کا قائد بننے کی کوشش کے سخت نتائج ہوں گے۔

دھمکی دینے والے شخص نے کہا کہ وہ اس بات سے واقف ہیں کہ گورنر سندھ کی اہلیہ اور بچے سب یہیں رہتے ہیں۔ اسے ان سب کے بارے میں 24 گھنٹے کی مصروفیات کی معلومات ہے۔

ای میل میں گورنر سندھ کے بڑے بیٹے زید ٹیسوری کو بھی مخاطب کیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ اپنے والد کو سمجھاؤ کہ وہ تو موت کے منہ میں جائیں گے ہی، ان کے ساتھ تمھیں بھی مارا جائے گا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے سرکاری پروٹوکول کا حوالہ دیتے ہوئے ای میل بھیجنے والے شخص نے کہا کہ یہ پروٹوکول کچھ دنوں کی بات ہے۔ای میل پر 15 فروری کی تاریخ درج ہے، گورنر سندھ نے یہ ای میل قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دی ہے جنہوں نے اس کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:گورنر سندھ نے بھارت سے جیتنے پر قومی ٹیم کیلئے بڑا اعلان کر دیا

ایم کیوایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے حوالہ دیتے ہوئے ای میل بھیجنے والے نے یہ بھی کہا کہ جب سیکرٹری جنرل عمران فاروق کے ساتھ لندن میں واقعہ ہو سکتا ہے تو تمھارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کو لندن میں انکے گھر کے قریب قتل کیا گیا تھا، گورنر سندھ کو دھمکی بھیجنے والے شخص نے کہا کہ سمجھدار کیلئے اشارہ کافی ہوتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔