نائیک رانا محمد شہباز شہید؛ وطن کی راہ میں ایک اور لازوال قربانی

نائیک رانا محمد شہباز شہید؛ وطن کی راہ میں ایک اور لازوال قربانی
نائیک رانا محمد شہباز نے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے 9 نومبر 2024 کو شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔
قوم کے فخر نائیک رانا محمد شہباز شہید کے لواحقین نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ شہید کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا بےحد شریف انسان تھا، محبت کرنے والا تھا، ہر ایک سے محبت کرتا تھا، بچپن سے ہی وہ بہت اچھا اور ملنسار بچہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ مجھے اکثر کہتا تھا کہ ابو میرے لیے دعا کریں کہ اللہ مجھے شہادت نصیب کرے، اس کی شہادت اس ملک و قوم کے لیے تھی اس لیے میں اپنے تمام غم بھلا کر اس کی شہادت پر فخر محسوس کرتا ہوں۔
نائیک رانا محمد شہباز شہید کے والد نے کہا کہ اس نے اپنے ملک و قوم کے لیے اپنی جان دی ہے اور اس نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا، میرے چار بیٹے ہیں اور اگر ملک و قوم کو میرے بیٹوں کی ضرورت پڑی تو میں انہیں پاکستان آرمی میں بھیجنے کے لیے تیار ہوں۔
شہید کے والد کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان آرمی کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے، جہاں بھی ہماری ضرورت پڑی، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











