ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

عیدالفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

03 مارچ, 2025 12:40

عیدالفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ 29 روزوں کے بعد عید الفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔ اتوار 30 مارچ 2025 کی شام پاکستان کے بیشتر علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اتوار 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 26 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہوگی، جو رویت ہلال کے لیے کم از کم 18 گھنٹوں کی ضروری شرط سے کہیں زیادہ ہے۔

 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان فرق پاکستان کے مختلف شہروں میں کم از کم 40 منٹ ہوگا، جو چاند کی رویت کے لیے موزوں ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے سال 2025 کے لیے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ سال میں کل 40 چھٹیاں ہوں گی۔ عید الفطر کی چھٹیاں 30 مارچ، 31 مارچ اور یکم اپریل 2025 کو ہوں گی، جبکہ عید الاضحیٰ کی چھٹیاں 7 جون سے 9 جون 2025 تک ہوں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔