تعلیمی ادارے تین دن کیلئے بند کرنے کا اعلان

Announcement of closure of educational institutions and online classes
گلیات کی 9 یوسیز میں تعلیمی ادارے تین دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید برفباری کے باعث گلیات کی 9 یوسیز بیرن گلی، نگری بالا، نتھیا گلی، تاجوال، پٹن، کلاں، ککمنگ، نملی میرا اور خیرا گلی میں تعلیمی ادارے تین دن کیلئے بند ہوں گے۔
دوسری جانب تحصیل غازی، خانپور میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ دھند اور تیز ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا، خراب موسم کے باعث بجلی کا نظام بھری طرح متاثر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹوں تک موسم کے سرد رہنے کا امکان ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











