معیشت کی بہتری کیلئے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں، اسحاق ڈار

Good news for the public; the Foreign Minister’s important statement regarding petroleum products has come out
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دور میں چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کریں گے، معیشت کی بہتری کیلئے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لے کر جانا ہم سب کی اجتماعی ذمےداری ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بلندیوں کو چھورہی ہے، پاکستانی معیشت میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرونی قرضوں سے نجات بہت ضروری ہے، ہمیں مستقبل میں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ ہم معاشی خود انحصاری کی طرف بڑھیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، شہباز شریف پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لائے ہیں۔
نائب وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے معیشت کو بہتر کیا جو بعض عناصر کو ہضم نہیں ہورہا، 27 سال بعد پاکستان میں ایس سی او کا انعقاد کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











