جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام؛ 6 خارجی دہشت گرد ہلاک

05 مارچ, 2025 07:45

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کی جانب سے دہشت گرد حملہ ناکام بنادیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی سے  بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 خوارج کو مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سیکیورٹی عملہ نے جہنم واصل کر دیا اور باقی ماندا دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔

  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور  قریب گھر کی چھت منہمد ہونے سے معصوم لوگوں کے زخمی اور شہادتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے صفایا تک کلیرنیس آپریشن جاری رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔