جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بنوں کینٹ پر حملہ ناکام، 16 دہشتگرد جہنم واصل، 5 جوان وطن پر قربان

05 مارچ, 2025 14:07

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ خوارج نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنادیا گیا، کارروائی میں خودکش بمبار سمیت 16 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے 5 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، حملہ آوروں نے بارود سے بھری 2 گاڑیاں دیواروں سے ٹکرائیں، خوارج کے حملے میں 13 معصوم شہری شہید جبکہ 32 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، حملہ آوروں کا مقصد کینٹ کی سیکیورٹی کو توڑنا تھا، خودکش دھماکوں سے حفاظتی دیواروں کو نقصان پہنچا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔