جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

شہدائے پاکستان کو سلام، حوالدار محمد ارشاد شہید

05 مارچ, 2025 09:45

وطن سے محبت پاک فوج کے جوانوں کی میراث ہے، ہمارے شہداء نے اپنے خون سے آبیاری کر کے وطن عزیز کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔

حوالدار محمد ارشاد شہید 20 فروری 2022 کو وطن کے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہو گئے، حوالدار محمد ارشاد شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور تین بچے چھوڑے۔

حوالدار محمد ارشاد شہید کی بیوہ نے اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ارشاد اپنے بچوں سے بہت زیادہ پیار کرتے تھے، وہ اکثر مجھ سے شہید ہونے کی دعا کا کہتے تھے، اُن کو پاک فوج میں بھرتی ہونے اور شہادت کا رتبہ حاصل کرنے کا بہت شوق تھا، وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ میری شہادت پر صبر کرنا، بچوں کو میری کمی محسوس نہ ہونے دینا، شوہر کی شہادت نے میری عزت اس دنیا اور آخرت میں بڑھا دی، بیٹی کی پیدائش پر وہ بیٹوں کی نسبت زیادہ خوش تھے، ہر کوئی مجھے شہید کی بیوہ کہہ کر عزت دیتا ہے، بڑے بیٹے کا خواب انجینئر بننا تھا مگر والد کی شہادت کے بعد وہ فوج میں جانے کا خواہشمند ہے۔

حوالدار محمد ارشاد شہید کے بیٹے کا اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں سو کر اٹھا تو مجھے پتا چلا کہ میرے والد شہید ہو گئے، مجھے اپنے والد کی بہت یاد آتی ہے، میں اور چھوٹا بھائی پہلے کھیل میں لڑتے تھے مگر اب میں اس کا بہت خیال رکھتا ہوں، جب دوستوں کو معلوم ہوتا ہے کہ میں شہید کا بیٹا ہوں تو مجھے بےحد فخر محسوس ہوتا ہے۔

حوالدار محمد ارشاد شہید کے بھائی نے کہا کہ بھائی کی یاد آتے ہی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں، ہمارا بچپن بہت خوشگوار گزرا اور بھائی سے زیادہ وہ میرے دوست تھے، ہمارا بھائی بہت لائق تھا اور ہمارے لیے باعثِ فخر تھا، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ میرے بھائی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، بھائی ہم میں نہیں رہے مگر اللہ نے انہیں شہادت کا عظیم رتبہ عطا فرمایا، پاک فوج نے اس دوران ہمارا بھرپور خیال رکھا اور ہر ممکن مدد کی۔

حوالدار محمد ارشاد شہید کی شجاعت اور بہادری تاریخ کا ایک روشن باب ہے، حوالدار محمد ارشاد شہید کی قربانی ہمارا سرمایہ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔