پاکستان میں عید کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

پاکستان میں عید کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
پاکستان میں عید سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال پاکستان میں 29 روزے ہونے اور عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کے 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے کے لیے 29 ویں روزے کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر کم از کم 18 گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہیے۔ سرچ کونسل کے مطابق 29 ویں روزے کو افطار کے وقت پاکستان کے تمام علاقوں میں چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہو چکی ہو گی۔
اس پیشگوئی کے مطابق اتوار 30 مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا، وہاں چاند کی رویت با آسانی ہو جائے گی اور ملک بھر میں عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











