جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بھاری بلوں سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

06 مارچ, 2025 14:14

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 300 یونٹ تک فری بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے اہم خوشخبری سنا دی۔

سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا سولر توانائی کا منصوبہ اہم اقدام ہے، کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:فری سولر پینل اسکیم سے متعلق بڑی خبر آگئی

مزید پڑھیں:سولر پینلز پر ٹیکس؟ عوام کیلئے بڑی خبر

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 کے اختتام تک 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی تقسیم مکمل کریں گے، ہرضلع میں ہفتہ وار 400 سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے عالمی برادری کو پاکستان کے موسمیاتی نقصانات سے آگاہ کیا، تھر کول منصوبے سے 3300 میگا واٹ سستی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہورہی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2 ہزار 640 میگاواٹ سستی بجلی تھرکے کوئلے سے نکل رہی ہے۔

سندھ حکومت سولر سے سب سے سستی بجلی کے پلانٹ لگا رہی ہے، سولر منصوبے سے 300 یونٹ تک فری بجلی دی جائے گی، ان ساری کاوشوں کا سہرا جناب صدرآصف علی زرداری کے سر ہے، جنہوں نے اس منصوبے کے افتتاح کیلئے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو تھر لانے میں اہم کردار ادا کیا اور وفاقی سطح پر تعاون کو یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 310 عمارتوں اور 656اسکولز کو سولر پر منتقل کر رہے ہیں جبکہ کراچی کے 7ڈسٹرکٹ میں 50 ہزار روپے مالیت کے سولر سسٹم دیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔