سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
حکومت سندھ نے بیروزگار نوجوانوں کیلئے تمام محکموں، اداروں میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 5 سال رعایت کر دی۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹی فکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈینیشن نے جاری کیا۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت تعلیم میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا ایم آئی ویز سینٹرز ایک ہفتے کے اندر فعال کرنے کا فیصلہ
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر کردی گئی۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر نہیں ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











