موٹروے پر سفر کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

بھاری بلوں سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری
موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر ایف آئی آر کا اندراج شروع کر دیا ہے۔
موٹروے پولیس نے تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے پہلا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ ملتان کے قریب موٹروے ایم-4 پر پشاور کے ایک شہری رحیم خان کے خلاف درج کیا گیا، جس نے متعین کردہ حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرتے ہوئے 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔
موٹروے پولیس نے رحیم خان کو گاڑی سمیت تحویل میں لے لیا اور بعد ازاں مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقدمے میں غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی ہیں۔
یہ اقدام موٹروے پولیس کی جانب سے تیز رفتاری کے خلاف شروع کی گئی نئی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد موٹرویز پر حادثات کو کم کرنا اور شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
تیز رفتاری نہ صرف ڈرائیور بلکہ دوسرے شہریوں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔ موٹروے پولیس نے تمام موٹرویز پر رفتار کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے، تاکہ حد رفتار سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











