پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی لگنے کا امکان

ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان سے آنے والے افراد کو جلد ہی اامریکہ کے سفر پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے دونوں ممالک کی سلامتی اور جانچ پڑتال کے خطرات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان اور افغانستان سے آنے والے افراد پر سفری پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسرے ممالک بھی اسی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں کون سے ممالک ہیں۔
اگر یہ پیش رفت ہوتی ہے تو یہ ری پبلکن صدر کی جانب سے پہلی مدت کے دوران سات مسلم اکثریتی ممالک کے مسافروں پر عائد پابندی کی یاد دلائے گی۔
بعد ازاں 2021 میں سابق صدر جو بائیڈن نے اس پابندی کو ختم کرتے ہوئے اسے قومی ضمیر پر داغ قرار دیا تھا۔
تازہ ترین سفری پابندیوں سے ان ہزاروں افغان پر اثر پڑ سکتا ہے جنہیں پناہ گزینوں یا خصوصی امیگرنٹ ویزا پر امریکا میں آباد کاری کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔
20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت امریکا میں داخلے کے خواہش مند کسی بھی غیر ملکی کی سکیورٹی جانچ پڑتال تیز کرنے کی ضرورت تھی۔
حکم نامے میں کابینہ کے کئی ارکان سے کہا گیا تھا کہ وہ 12 مارچ تک ان ممالک کے اعداد و شمار پیش کریں جن سے سفر جزوی یا مکمل طور پر معطل کیا جانا چاہیے کیونکہ ان کی جانچ پڑتال اور اسکریننگ کی معلومات بہت کم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو مکمل سفری پابندی کے لیے تجویز کردہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











