جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو نوٹسز جاری

06 مارچ, 2025 19:54

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ملکی خودمختاری، پاک فوج اور سکیورٹی اداروں سے متعلق منفی پروپیگنڈا کرنے والے کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی  نے منفی پروپگینڈا کرنے والی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا جس کے لیے انہیں طلبی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 (پیکا) کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد کی سربراہی میں پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔

جے آئی ٹی ان افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہرافشانی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جب کہ جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنا ہے۔

طلبی کے نوٹسیز جن افراد کو جاری کئے گئے ان میں آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی حسنین ملک شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی کے پاس اس حوالے سے کافی مواد موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تمام افراد اس معاملے میں ملوث ہیں، ان تمام افراد کو بذریعہ  نوٹس 7 مارچ 2025ء دوپہر 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع نے کہا کہ نوٹسز میں ان تمام افراد پر واضح کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔