کراچی والوں کے لئے بُری خبر

کراچی والوں کے لئے بُری خبر
کراچی والوں کے لئے بُری خبر آگئی ہے، شہر قائد میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل رہنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











