جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

07 مارچ, 2025 09:00

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات میں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گر د ونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔