جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پاکستان کے زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہید کنال کی تعمیر ناگزیر

08 مارچ, 2025 12:00

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت چولستان کے بنجر علاقوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے محفوظ شہید کنال تعمیر کی جا رہی ہے۔

محفوظ شہید کینال کی تعمیر نیشنل واٹر پالیسی 2018 کےعین مطابق ہے، محفوظ شہید کنال سلیمانکی ہیڈورکس سے فورٹ عباس تک تعمیر کی جائے گی،  کینال صرف پنجاب کے شیئر کا پانی استعمال کرے گی۔

176 کلو میٹر طویل محفوظ شہید کینال دریائے ستلج پر بنائی جائے گی، حکومت پنجاب نے اس منصوبے کے لیے 1.2 ملین ایکڑ زمین لیز پر دی جبکہ 225.34 ارب روپے مختص کیے، جون سے اکتوبر تک اس کینال میں اضافی سیلابی پانی کا استعمال ہوگا جبکہ باقی دو ماہ پنجاب کے شیئر سے پانی لیا جائے گا، محفوظ شہید کینال میں پانی کی مقدار 4120 کیوسک ہو گی۔

 اگلے مرحلے میں فورٹ عباس سے مروٹ اور فورٹ عباس سے ڈھنڈوالا تک بالترتیب 120 اور 132کلومیٹر کینال بنائ جائیں گی جو اسی کینال کاحصہ ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے لاکھوں ایکڑ زمین کو سیراب کیا جا سکے گا۔

 واٹر اپورشنمنٹ اکارڈ کے کلاز 8 کے مطابق، صوبے اپنے مختص شدہ پانی کے وسائل کے اندر رہتے ہوئے نہری منصوبے شروع کر سکتے ہیں، اس منصوبے کی IRSA (Indus River System Authority) نے 4:1 کی اکثریت سے NOC جاری کرکےمنظوری دی۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی میں تمام صوبوں کی نمائندگی شامل ہے، انڈس بیسن اریگیشن سسٹم میں 4.566 ملین ایکڑ فٹ پانی کی مقدار بھی بڑھادی گئی ہے۔

  بھاشا ڈیم (2028) اور مہمند ڈیم (2027) کی تکمیل کے بعد 7.08 MAF اضافی پانی سے سندھ سمیت تمام صوبے فائدہ اٹھائیں گے، بھارت نے راجستھان میں 2005 میں بنجر زمین کو زرخیز بنانے کیلئے اندرا کینال کی تعمیر کی۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ محفوظ شہید کینال پاکستان کے زرعی مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے، منصوبے کی تکمیل سے کسانوں کو فائدہ اور فوڈ سیکیورٹی جیسے چیلنجز پر قابو پایاجا سکے گا۔

زرعی ماہرین نے بتایا کہ بنجر زمین کی آباد کاری سے معیشت میں بہتری اور لوگوں کو روزگار ملے گ  صوبائی اور علاقائی سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی تاکہ عوام کو فائدہ ہوگا، حقائق سے واضح ہے کہ اس منصوبے پر دریائے سندھ کا پانی استعمال نہیں ہوگا، چند عناصر قومی اہمیت کے اہم منصوبوں پر اپنے مذموم مقاصد کیلئے گمراہ کُن پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔