ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت کا سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کا عزم

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت کا سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کا عزم
ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سے سیاحت کا شعبہ بھی ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے۔
ایس آئی ایف سی کی زیرِ قیادت گرین ٹورازم کمپنی عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہوگئی، سیاحت کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
اس حوالے سے جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی میلے "آئی ٹی بی برلن 2025” میں پاکستان نے بھر پور شرکت کی، تجارتی میلے میں جدید سیاحتی رجحانات، ماحولیاتی پائیداری اور سماجی طور پر ذمہ دار سیاحت کے فروغ پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر پاکستانی پویلین میں روایتی کھانوں، موسیقی اور دستکاری کا شاندار مظاہرہ، ملک کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا، سیاحوں کی پاکستانی سیاحت میں گہری دلچسپی، پاکستانی سہولت کاروں کی جانب سے ویزا پالیسی سے متعلق اہم معلومات بھی فراہم کی گئیں۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سیاحتی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے حکومتی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











