صدر مملکت اور وزیراعظم کا خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

صدر مملکت اور وزیراعظم کا خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغامات جاری کیے۔
صدرِ پاکستان کا بیان
آصف علی زرداری نے عالمی یوم خواتین پر پیغام میں کہا کہ خواتین کی استقامت، ترقی میں کردار کے اعتراف کیلئے یوم خواتین منارہے ہیں، عالمی یوم خواتین کا عنوان ہر خاتون کے حقوق تک رسائی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین ہماری آبادی کا تقریباً نصف حصہ ہیں، خواتین کو بااختیار بنانا ہماری قومی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، خواتین کو مواقع دینے والے معاشرے زیادہ خوشحال اور پُرامن ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ہمہ جہت اور مساوات پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بیان
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ خواتین معاشرے کی معمار، گھروں کا ستون ہیں، خواتین قوم کے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کلاس سے بورڈ رومز، میدانوں سے فرنٹ لائنز تک خواتین کا کلیدی کردار ہے، دین اسلام خواتین کی عزت اور حقوق پر بہت زور دیتا ہے، خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











