ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

کراچی: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، ملزمان فرار

26 مارچ, 2025 19:56

شہر قائد میں تیز رفتار ڈرائیور کی اندھا دھن ڈرائیونگ کی وجہ سے ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک اور جوڑا دنیا سے رخصت پوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے کارساز روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار سوار کو موقع پر موجود شہریوں نے پکڑ لیا، جب کہ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مشعل شہریوں نے ڈرائیور پر تشدد کیا اور اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ  گئی جس نے ملزم ڈرائیور کو گاڑی میں بٹھایا تاہم شہریوں نے موبائل کو گھیرلیا۔

حادثات سے تنگ آئے شہریوں نے گاڑی کی توڑ پھوڑ کی اور پولیس سے ملزم کار سوار کو اپنے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹکر مارنے والی گاڑی فرار ہونے لگی مگر اس کا ٹائر برسٹ ہوگیا تھا، کار میں سوار ایک شخص کو شہریوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کیا۔

حکام نے بتایا کہ ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے جن میں سے تین فرار ہوگئے اور ایک ہماری تحویل میں ہے۔

دوسری جانب عینی شاہد کا کہنا تھا کہ 2 کاریں ایئرپورٹ کی طرف سے ریس لگاتی آرہی تھیں، کارساز کے مقام پر سفید کار نے میرے سامنے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری۔

عینی شاہد نے بتایا کہ میں بیوی بچوں کے ساتھ گزر رہا تھا، ہم بھی کار سے بال بال بچے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دنوں بھی ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، ڈمپر ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار نوجوان جوڑے کو کچل ڈالا تھا جس کے باعث حاملہ خاتون اور اس کا شوہر جاں بحق ہوئے تھے۔

خوفناک حادثے کی وجہ سے بچہ خاتون کے پیٹ سے باہر نکل آیا جسے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ بھی جانبر نہ رہ سکا۔ بتایا جاتا ہے کہ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ٹینکر کو حکام نے تحویل میں لے لیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔