ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

کراچی میں مسلح افراد درزی کی دکان سے 80 کپڑے چھین کر فرار

27 مارچ, 2025 15:30

شہر قائد میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں مسلح ڈاکوؤں نے عید الفطر سے چند روز قبل درزی کی دکان سے سلے ہوئے سوٹ چوری کر لیے۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں درزی کی ایک دکان پر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جہاں متاثرہ بہادر علی نے کم از کم 80 کپڑے کھو دیے جو اسے گاہکوں کی جانب سے سلائی کے لیے دیے گئے تھے۔

بہادر نے واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک درزی ہوں اور چونکہ ہمیں عید کے دوران معمول سے دوگنا آرڈر ملتے ہیں، اس لیے ہم پورے دن کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کو صبح 4 بجے دو نامعلوم مسلح افراد دکان میں داخل ہوئے اور بندوق کی نوک پر کم از کم 80 سلے ہوئے سوٹ لے گئے۔

بہادر کا ماننا تھا کہ مسلح افراد نے پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کے تحت دکان کو لوٹا، ڈاکوؤں نے صرف سلے ہوئے کپڑے چھینے جب کہ موبائل فون اور نقدی چھوڑ گئے تھے۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے شاہ لطیف تھانے میں درخواست جمع کرائی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا۔

درزی کے مطابق چوری شدہ سوٹ کی مالیت تقریبا پانچ لاکھ روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے مجھے ایک مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے، گاہکوں کو قائل کرنا کہ ان کے کپڑے چوری ہوگئے ایک چیلنج رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔