کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی

کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی
کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال کے ٹرائمہ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے ہوا، اس وقت سکیورٹی فورسز کی گاڑی بھی گزر رہی تھی، البتہ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، جائے وقوع پر کھڑی موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










