ملک بھر میں جمعتہ الوداع ادا، یوم القدس پر شہر شہر ریلیاں

ملک بھر میں جمعتہ الوداع ادا، یوم القدس کی ریلیاں آج نکالی جائیں گی
ملک بھر میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات کا اہتام کیا گیا جب کہ آج ہی یوم القدس کے موقع پر مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئی ہیں۔
جمعۃ الوداع آج 27 رمضان المبارک 28مارچ کو انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جانب سے ادا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی، ملکی خوشحالی، قومی فلاح، علاقائی تعمیر و ترقی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، انتہا پسندی کے خاتمہ، اسلام کی سربلندی، آئین و قانون کی بالا دستی اور اتحاد و بھائی چارے کیلئے بھی خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی ہیں۔
اسلام آباد، کراچی، لاہور کی شہروں ملک کے ہر حصے میں جمعتہ الوداع کے موقع پر سکیورٹی کے ب فول پروف انتظامات کیے گئے۔
اس کے علاوہ مسجد نبویﷺ اور مسجد الحرام میں بھی جمعۃ الوداع کا اجتماعات ہوئے جس میں امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یوم القدس پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکال کر مظلوم فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 27 رمضان المبارک کو بعد نماز جمعہ نمائش تا تبت سینٹر یوم القدس ریلی نکالی گئی۔
مجلس وحدت المسلمین سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے یوم القدس ریلیاں نکالی گئیں، اس سلسلے میں نمائش چورنگی پر استقبالیہ کیمپ بھی لگایا گیا۔
لاہور میں بھی جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پرمنایا جا رہا ہے جس کے تحت اسلام پورہ میں یوم القدس ریلی نکالی گئی۔
ادھر پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی یوم القدس کے موقع پر بیت المقدس کی آزادی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔
ٹھٹھہ میں یومِ القدس کی مناسبت پر اسرائیل کی فلسطینی مظلوموں کے خلاف بربریت کے خلاف احتجاج ہوا۔
نوشہرو فیروزمیں بھی یوم القدس کی ریلی کا اہتمام کیا گیا، یوم القدس ریلی مرکزی امام بارگاہ حسینی سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں علما کرام اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
پنجاب کے شہر بھوانہ میں بھی یوم القدس پر ریلی نکالی گئی جس میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










