ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

عید الفطر کے موقع پر ٹریفک حادثات میں 20 افراد جاں بحق

01 اپریل, 2025 15:15

عید کی تقریبات لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کی وجہ سے متاثر ہوئیں جس کے نتیجے میں ملک بھر میں متعدد مہلک ٹریفک حادثات پیش آئے۔

پاکستان بھر میں عید کے موقع پر مختلف ٹریفک حادثات میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سرگودھا میں سلاموالی روڈ پر تیز رفتار رکشہ موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچی اور ایک اور شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

لاہور میں جناح انڈر پاس پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب رینالہ خورد میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

قمبر شہدادکوٹ، میرپور ساکرو اور حافظ آباد میں موٹر سائیکل حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

ٹنڈوالہیار میں تیز رفتار کار ناصر کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی شان، عبدالہادی، عدیل اور سمیر کے ناموں سے ہوئی جو سیکٹر 11 جے کے علاقے نارتھ کراچی کے رہائشی تھے۔ ان کی لاشوں کو واپس کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے علاقے کلب روڈ پر تیز رفتار ٹویوٹا ہائی ایس وین اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 ماہ کے بچے سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔