جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

پاکستان نے عازمین حج کی بڑی مشکل آسان کردی

01 اپریل, 2025 19:04

اسلام آباد اور کراچی سے روانہ ہونے والے پاکستانی عازمین حج رواں سال ایک بار پھر روڈ ٹو مکہ منصوبے سے مستفید ہوں گے جس سے سعودی عرب روانگی سے قبل امیگریشن کا عمل آسان ہو سکے گا۔

وزارت مذہبی امور نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ اس اقدام کے لیے ضروری انتظامات کریں۔

سرکاری مراسلے کے مطابق حج کے لیے جانے والے عازمین حج سعودی عرب کے بجائے اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر امیگریشن کے عمل سے گزریں گے جس سے آمد پر سفری مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔

اس منصوبے کے تحت سعودی امیگریشن حکام پاکستانی ہوائی اڈوں پر مخصوص کاؤنٹرز پر تعینات ہوں گے تاکہ داخلے کی تمام رسمی کارروائیاں مکمل کی جا سکیں اور عازمین حج کو سعودی عرب پہنچنے پر براہ راست اپنی رہائش گاہوں تک جانے کی اجازت دی جا سکے۔

وزارت نے سی اے اے پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ہوائی اڈوں پر سعودی امیگریشن عملے کے لیے جگہ مختص کرے۔

وزارت مذہبی امور نے یہ درخواست سعودی سفارت خانے کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد کی جس میں تصدیق کی گئی کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے لیے اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔