منگل، 7-جولائی،2026
منگل 1448/01/22هـ (07-07-2026م)

عسکری قیادت کامیجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت

08 اگست, 2025 00:17

پاک فوج کے شہید اور نشان حیدر پانے والے میجر طفیل محمد نشان حیدر کا 67 واں یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت کی جانب سے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہاہے۔

 

فیلڈ مارشل،چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے پیغام بھی جاری کیا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، زخمی حالت میں بھی میجر طفیل محمد شہید نے مشن مکمل کیا، میجر طفیل شہید نے لکشمی پورسیکٹر میں دشمن کامقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا

 

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد نے غیر معمولی بہادری اورغیر متزلزل عزم کامظاہرہ کیا شدید زخمی ہونے کے باوجود بہادری سے لڑتے رہے جرات و بہادری کے صلے میں انھیں نشان حیدر سے نوازا گیا۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں میجر طفیل شہید کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ مسلح افواج تمام شہدا کوشاندار خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہدا کی قربانیاں وطن کاامن، استحکام اورخودمختاری برقرار رکھتی ہیں۔ میجر طفیل محمد شہید کی ہمت اور بہادری کو کبھی فراموش نہیں کیاجائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔