پنک اسکوٹیز سے متعلق سندھ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

Big news for women who wish to get a free electric pink scooter
سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مفت پنک اسکوٹیز کی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کے مطابق پروگرام جلد دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے اور خواتین کو چاہیے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ خواتین کو مفت ڈرائیونگ ٹریننگ اور لائسنس فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ بآسانی پروگرام کا حصہ بن سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد خواتین اور طالبات کو سفر کی سہولت فراہم کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔
واضح رہے کہ 23 ستمبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنک اسکوٹیز پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ درجنوں خواتین پہلے ہی ٹریننگ مکمل کر کے لائسنس حاصل کر چکی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










