بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے کے الزام میں 12دہشتگرد گرفتار

08 دسمبر, 2025 11:51

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے پاس سے اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور حساس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ملزمان نے مختلف سرکاری عمارتوں، اداروں اور اہم مقامات کی ریکی کی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے گرفتار افراد میں سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔ فیصل آباد سے دانش نامی ملزم کو پکڑا گیا جبکہ بہاولپور سے رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ’عادل‘ نامی بھارتی آپریٹر کی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے ان افراد سے رابطہ کیا جاتا تھا۔ سکھ دیپ سنگھ کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ پیدائشی کرسچن تھا اور کچھ عرصہ قبل اس نے مذہب تبدیل کیا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان کو را کی جانب سے فنڈنگ بھی مل رہی تھی۔ انہیں ہدایات دی جاتی تھیں کہ اہم مقامات کی تصاویر بنائیں، ویڈیوز ریکارڈ کریں اور لوکیشنز بھیجیں۔ سی ٹی ڈی نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں اور واقعے کا پس منظر جانچنے کے لیے خفیہ ادارے بھی تحقیقات میں شامل ہو گئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔