فیلڈ مارشل ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں، تم ان کیخلاف بکواس کرتے ہو، مریم اورنگزیب

"Field Marshal is the pride of our nation; you dare speak nonsense against him"
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں، تم ان کیخلاف بکواس کرتے ہو۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قوم کی ترجمانی تھی، دھرنوں کے دوران سرکاری املاک، اداروں میں توڑ پھوڑ کی گئی، دھرنوں کے دوران یہ لوگ امپائر کی انگلی کھڑے ہونے کاانتظار کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی ملکی سلامتی سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی، بانی پی ٹی آئی کی بدتہذیبی اور انا2014سے دیکھ رہے ہیں، پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر فورسز اور ملکی سلامتی کیخلاف پروپیگنڈا کررہی ہے، ان کی سوشل میڈیا پروپیگنڈا مشینیں بیرون ملک سےآپریٹ ہورہی ہیں، پارٹی قیادت سے لے کر کارکن تک سب کا ایک ملک مخالف بیانیہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرخ لکیر عبور کرنے والے کی سزاآئین میں درج ہے، تحریک انصاف نے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، پرتشدد احتجاج کے دوران شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچایاگیا، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے، خیبرپختونخوا کی عوام صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو شہیدوں کی بے حرمتی کی، 300سے زائد فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ جاتے ہیں تو دھمکی لگاتے کسی نے گرفتار کیا تو دیکھنا، عوام اور ریاست میں دراڑیں ڈالنے والوں کی اوقات کیاہے، فیلڈ مارشل ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں، تم ان کیخلاف بکواس کرتے ہو۔
انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض شخص قومی سلامتی کےلیے خطرہ بن چکا ہے، پی ٹی آئی قیادت بھارتی چینلز پر ملک مخالف بیانات دےرہی ہے، اب کہہ رہے گورنر ہاؤس پرحملہ کریں گے، جلادیں گے، کیوں جلادو گے تمہارے باپ کا گورنر ہاؤس ہے، ملک کے دفاع پر زیروٹالرنس ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










