وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی

Prime Minister announces a 4.04 rupee reduction in electricity rates for industries
وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے گوادر پورٹ سٹی میں بجلی فراہمی کے مسائل کے حل کیلئے جامع منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کو مناسب قیمت پر قابل بھروسہ بجلی فراہم کی جائے، 500 میگاواٹ سولر پروجیکٹ سے گلگت بلتستان کو مستحکم بجلی کی فراہمی یقینی بنے گی، گوادر پورٹ سٹی کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے متعلقہ ادارے ہم آہنگی سے کام کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سومیگاواٹ سولرپروجیکٹ سے گلگت بلتستان میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولر پروجیکٹ پرعملدرآمد شروع کیاجائے، گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح وبہبود اور معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جی بی میں صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے مسائل کے حل کیلئے وزارت توانائی کی سفارشات و اقدامات قابل تحسین ہیں، وزارت توانائی قلیل اور طویل مدتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائے، گوادر میں بلاتعطل بجلی فراہم سےمعاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، صنعتوں کیلئے بجلی کی فراہمی کو علاقائی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ بلاتعطل بجلی فراہمی اور دیگر سہولیات سے گوادر بندرگاہ معاشی سرگرمیوں کامرکز بن جائیگی، جس پر وزیرتوانائی نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کو42فیصد پہلے ہی کم کیاجاچکا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ 6 ماہ میں گوادر میں بجلی وولٹیج مستحکم کرنے کیلئے جامع پلان ترتیب دیاجا چکاہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










